پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا گیا

لاہور(سی پی پی) لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں مسافروں کو تھپڑ مارنے کے افسوس ناک واقعے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کے لیے اہم احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کا بلک ہیڈ سیٹوں پر قبضہ کر کے بیٹھنے کے معاملے پر انتظامیہ نے نئی ہدایات جاری کر دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن قبل لاہور سے لندن کی پرواز میں بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں ملوث کیبن کریو کو ہیڈ آفس طلب کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس میں شو کاز یا معطل کیا جانا شامل ہو سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق منیجر فلائٹ سروسز نے لندن پرواز واقعہ کے بعد کیبن کریو کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ کچھ مسافر بورڈنگ کے بعد بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی چارجز دیے بغیر بیٹھ جاتے ہیں، اس کے بعد پی آئی اے کے عملے سے بد تمیزی اور بد کلامی بھی کی جاتی ہے، اس طرح کے واقعات نہ صرف کیبن کریو بلکہ دیگر مسافروں کے لیے بھی زحمت اور فلائٹ میں تاخیر کا باعث بنتے ہیں۔ خط کی مزید تفصیلات کے مطابق کیبن کریو کو ہدایت کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں