ادلب میں شامی فوج پر اپوزیشن گروپوں کا حملہ ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

ادلب(سی پی پی)روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ ادلب شہر میں اپوزیشن گروپوں نے حملہ کر کے شامی حکومتی فوج کے اہل کاروں کو نشانہ بنایا۔اس دوران لڑائی میں فریقین کا بھاری جانی نقصان ہوا۔ادلب میں بشار کی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کی کارروائی میں شامی فوج کے تقریبا 40 اہل کار ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ شامی اپوزیشن گروپوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 200 شدت پسندوں نے شامی فوج کی دفاعی لائن کو نشانہ بنایا۔اس دوران 50 شدت پسند اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔روس کے مطابق ادلب میں گنجان آباد علاقے حملہ آوروں کے کنٹرول میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں