پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور( سی پی پی) پنجاب حکومت نے اپریل‘مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے اپریل اور مئی میں انتخاب کرانے کیلئے تمام تر انتظاما ت مکمل کر لئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔سیکٹریٹری بلدیات ڈاکٹرا حمدجاوید قاضی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپریل اور مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیار ی مکمل کر لی ہے۔جاوید قاضی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب لیکشن کمیشن پر منصر ہے کہ الیکشن کی کیا تاریخ دی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں