خیبرپختونخواہ حکومت نےعورتوں کے تحفظ کے لئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی

پشاور( سی پی پی) خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے عورتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کے مطابق ایک ایسا نظام لایا گیا ہے جس میں خواتین خود کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کی شکایت لگا سکیں گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ایک موبائل ایپلیکشن متعارف کی گئی ہے جس کا استعمال خواتین کر سکیں گی اور روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کو اس میں درج کر سکیں گی جس کے بعد قانونی کارروآئی کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔حکومت خیبرپختونخوا کا خواتین کے تحفظ کے لیے اہم اقدام سیف وومن ایپلیکیشن لانچ کردی تنہا سفر کرنے، زندگی گزارنے والی خواتین کو حراسمنٹ سے بچانے اور ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے جو خواتین کے لیے پریشانی کا سبب بنتے ہیں یہ ایپلیکیشن انتہائی مددگار ثابت ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں