پاکستانی قوم کو بڑی خوشخبری مل گئی پاکستانی دنیا کی ذہین ترین قوموں میں شمار ہوتے ہیں ایسا کس نے کہاں اور کیسے کہا

فیصل آباد (سی پی پی)یوکے ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے روح رواں ڈاکٹر عارف انس ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا کی ذہین ترین قوموں میں شمار ہوتے ہیں ان کو عالمی سطح تک کاروبار بڑھانے کیلئے برطانیہ کو بطور پلیٹ فارم استعمال کرنا ہو گا یورپین یونین سے نکلنے کے بعد برطانیہ کا فوکس دولت مشترکہ کے ملکوں پر ہو گا پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو فائدہ اٹھانے کیلئے ابھی سے تیاری کرنا ہو گی وہ گز شتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبروں سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں 193کے لگ بھگ قومیتوں کے لوگ رہتے ہیں مگر بطور پاکستانی ہمارے لئے اعزاز ہے کہ اس وقت لندن کے میئر صادق خاں کے علاوہ 15پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر ہیںاسی طرح یو کے وزیر داخلہ ساجد جاوید کا تعلق بھی پاکستان سے ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب برطانیہ کاوزیر اعظم بھی پاکستانی ہو گا برطانیہ سے ہمارے ڈیڑھ ، دو سو سال کے تعلقات کے علاوہ زبان کا بھی کوئی مسئلہ نہیں انہوں نے بتایا کہ دولت مشترکہ کے 5بڑے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے انہوں نے کہا اکتوبر میں برطانوی شہزادے ولیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد یورپین یونین سے علیٰحدگی کے بعد پاکستان سمیت دولت مشترکہ کے دوسرے ملکوں کو متحرک کرنا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ برطانیہ اس حوالے سے پاکستان کے بزنس مینوں کیلئے اپنے دروازے کھول رہا ہے تاکہ بریکسٹ کے بعد برطانیہ میں کسی قسم کا کاروباری اور معاشی خلا پیدا نہ ہو۔ انہوں نے اس حوالے سے بعض نئی سکیموں کا بھی ذکر کیا جن کے تحت پاکستانی کاروباری افراد پاکستان میں رہتے ہوئے برطانیہ میں اپنا برانچ آفس کھول سکتے ہیں تاکہ وہ برطانیہ کے ذریعے یورپ اور پوری دنیا کو اپنی مصنوعات برآمد کر سکیں اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے بتایا کہ چیمبر اپنے ممبروں کی سہولت کیلئے مختلف ملکوں کے تجارتی وفود تشکیل دیتا ہے ابھی حال میں ہی چیمبر کے وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا جو انتہائی کامیاب رہا انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے کا اسی فیصد مقصد بزنس ہے جبکہ سیرو تفریح کو ثانوی حیثیت حاصل ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں