سوشل میڈیا پر مینڈک کی تصاویر وائرل، کتنے ہزار فالورزبن گئے …………………….کہ

فلوریڈا(سی پی پی) اس مینڈک کا نام ’’ٹوبی دی ٹوڈ‘‘ ہے جبکہ انسٹاگرام پر اس کا اکاؤنٹ ’’یابوئی ٹوبی ٹوڈ‘‘ ہے جسے فلوریڈا کی رہائشی سواناہ مائیکل چلارہی ہیں۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ سواناہ کو اپنے گھر کے باہر خالی پورچ میں روز رات کو یہ مینڈک پھدکتا ہوا اور مختلف چیزوں کو ادھر سے ادھر کھنگالتا ہوا نظر آتا۔ان کے دل کو مینڈک کی یہ حرکتیں بھا گئیں اور وہ اس کے لیے گڑیوں کا پرانا گھر لے آئیں جس پر انہوں نے خفیہ کیمروں کے ذریعے مینڈک کی ریکارڈنگ شروع کردی۔ اس دوران کئی مناظر ایسے بھی آئے جب وہ مینڈک بالکل انسانوں جیسی حرکتیں کرتا دکھائی دے رہا تھا۔ سواناہ نے ان تصویروں کو الگ کرکے پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگانا شروع کیا، اور اس کے بعد انہوں نے ’’یابوئی ٹوبی ٹوڈ‘‘ کے نام سے اس کا علیحدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بنا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں