فیس بک نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا

نیویارک (سی پی پی) سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس سے صارفین کو تھرڈ پارٹی سے جمع کردہ ڈیٹا کو دیکھنے اور حذف کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔فیس بک نے یہ سہولت اپنے دو ارب صارفین کو مہیا کر دی ہے، یہ فیچر بنیادی طور پرصارف کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ اس فیچر سے سوشل نیٹ ورک پرصارف کو ایک نئے سطح کا کنڑول اور شفافیت حاصل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں