000 3سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

جارجیا(سی پی پی)گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں چند روز پہلے ایک اور انوکھے ریکارڈ کا اضافہ ہوا ہے، جس کا تعلق سب سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے سے ہے۔امریکی ریاست جارجیا میں دانتوں کے ایک ڈاکٹر، فال کولپاکوف کا کہنا ہے کہ وہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کےلیے ایک منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے تھے۔ ’’پہلے میں نے مریضوں سے نکالے ہوئے دانت جمع کرنا شروع کیے لیکن معلوم ہوا کہ اس طرح کے نت نئے ریکارڈ بنانے کی کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔ لہذا میں نے ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے کا فیصلہ کیا،‘‘ انہوں نے ایک مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
ان سے پہلے ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ 2012 میں انہیں پہلی بار 2037 ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ لیکن ڈاکٹر کولپاکوف رُکے نہیں بلکہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوبز جمع کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں