ملک کے مختلف علاقوں میں ایکبار پھر بارش برفباری ہونے کا تیار بادل کہاں کہاں برسیں گے محمکہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(سی پی پی) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ایک بار پھر ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران موسم کی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے پھر بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگی اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں