معروف سٹیج اداکارراغوا ‘ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف

لاہور(سی پی پی) معروف اسٹیج اداکارہ شاہ پارہ کوگوجرانوالہ سے واپسی پراغوا کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیج اداکارہ شاہ پارہ گزشتہ ہفتے لاہور سے گوجرانوالہ ڈرامہ کرنے کے لئے گئی،ڈرامہ ختم کرنے کے بعد لاہور واپسی پرراستہ سے ہی نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ،سات روزسے زائدگزرنے کے باوجودابھی تک اپنے گھر کو واپس نہیں آئی ،اداکارہ کے لواحقین نے لاہور تھانہ سبزہ زار پولیس کو اطلاع کردی ہے پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے ،دریں اثنا اسٹیج پروڈیوسرحاجی تنویرحسین پہلوان نے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کرے،تاکہ فنکار خودکوغیرمحفوظ نہ سمجھ سکیں اور آئے دن فنکاروں کو اغوا ہونے سے بچایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں