بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کی سز ا ،مہوش حیات بھی چپ نہ رہ سکیں

کراچی(سی پی پی)گزشتہ روز وزیرمملکت علی محمدخان کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے مجرموںکو سزائے موت دینے کی قرار دادپیش کئے جانے اور پھر اس کی منظور ی نے ملک میں ایک نیا موضوع بحث چھیڑ دیا ہے جس میں دیگر لوگوںکے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی ردعمل دے رہی ہیں، تازہ ترین ردعمل صدارتی ایوار ڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے اپنے ردعمل میں مہوش نے کہا ہے کہ ”عجیب سی بات ہے کہ ہمارے بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے قتل کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور ہم کہتے ہیں قصور واروں کو سر عام پھانسی دی جائے، اب جب حکومت ایسا کر رہی ہے تو ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے پیچھے چھپ رہے ہیں“۔انہوں نے مزید کہا کہ ’بدقسمتی سے ہمیں معاشرے میں رائج اس روش کو روکنے کے لیے مضبوط عزم کی ضرورت ہے‘۔انہوں نے مجرموں کو پھانسی کی سزا کی حمایت کرتے ہوئے #hangchildrapists کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں