معروف ٹیکنالوجی کمپنی کو 25 ملین یورو کا جرمانہ وجہ کیا بنی یہ کمپنی کون سی ہے وجہ جانئے

لندن(سی پی پی)ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل کو پرانے آئی فونز کی رفتار کم کرنے پر بھاری جرمانہ کردیا گیا۔ ایپل پر 25 ملین یورو کا جرمانہ فرانس کے مسابقتی اور فراڈ پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے کیا گیا جس کا کہنا ہےکہ ایپل نے صارفین کو بتائے بغیر اپنے پرانے آئی فونز کی رفتار کو کم کیا۔

برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ 2017 میں ایپل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے کچھ آئی فونز کی رفتار کم کی ہے مگر یہ ڈیوائس کی معیاد بڑھانے کے لیے کیا گیا لیکن صارفین کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوئی تجویز نہیں دی گئی۔

ایپل کا کہنا تھا کہ ڈیوائسز میں لیتھیم آئیون بیٹریاں اپنی مدت پوری کرنے کے سبب مطلوبہ کرنٹ فراہم کرنے کے قابل نہیں تھیں جس کے نتیجے میں آئی فون دوسرے فونز کے مقابلے میں غیر متوقع طور پر بند ہوسکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں