میں پہلی بار آپ کی وجہ سے اپ سیٹ ہوئی“پہلی بار ماہرہ خان میرا کے پاس پہنچ گئیں، پھر کیا ہوا؟جانئے

دبئی( سی پی پی)پاکستان کی خوبرواداکارہ ماہرہ خان پہلی بار اداکارہ میرا سے ملاقات کیلئے ان کے پاس پہنچ گئیں۔ گزشتہ دنوں سامنے آنے والے میرا کے ایک بیان پر شکوہ بھی کردیا ۔ دبئی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں ماہرہ اور میرا کی ملاقات ہوئی اور دونوں میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہرہ اور میرا کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کہتی سنائی دیتی ہیں کہ میں پہلی بار میرا جی کی وجہ سے اپ سیٹ ہوئی ہوں، میرا نے کہا کیوں میں نے ایسا کیا کردیا۔ جس پر ماہرہ نے کہا آپ کو یاد ہے ہم دونوں بہت اچھے دوست بن گئے تھے، میرا جی نے کہا ہاں اوروہاں موجود شہریار منور نے بھی کہا کہ ہاں مجھے بھی یاد ہے۔ ماہرہ نے کہا لیکن مجھ سے کسی نے کہا ہے کہ آپ (میرا)نے پھرمیرے بارے میں کچھ کہا ہے جس پرمیرا نے قسم کھالی کہ انہوں نے کوئی بھی بات نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں