چیچہ وطنی : کس شخصیت کی وفات پر مٹھائیاں تقسیم کی جاتی رہیں ؟ حیران کن خبر

سیالکوٹ( سی پی پی) چیچہ وطنی کا طویل العمر بزرگ شہری بابا خوشی ملنگ مسیح 120 سال کی عمر میں انتقال کر گیا . سوگواران نے آنجہانی کی میت پر نوٹ نچھاورکیے اور مٹھائی بانٹ کر دھوم دھام سے اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا .
مرحوم کے کے بیٹے بیٹیوں، نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں کی کل تعداد 70ہے. بابا خوشی ملنگ مسیح کے بیٹے سردار مسیح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ ان کے والد نے ایک طویل عمر پائی اور اپنی زندگی کے آخری ایام تک وہ صحتمند رہے. آنجہانی نے ایک ہی شادی کی تھی اور میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں 60سال نوکری کی. ان کی والدہ نے بھی 96سال کی عمرمیں وفات پائی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں