مودی کی سکیورٹی پر روزانہ کتنے کروڑ کا خرچہ ہوتا ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

نئی دلی (سی پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سکیورٹی کرنے والے سپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کیلئے بجٹ 2020 میں 592.5 کروڑ بھارتی روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جو روزانہ کی اوسط کے اعتبار سے ایک کروڑ 62 لاکھ روپے بنتا ہے، یہ بجٹ گزشتہ سال سے 10 فیصد زیادہ ہے حالانکہ گزشتہ برس وزیر اعظم مودی سمیت سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو ایس پی جی سکیورٹی فراہم کرتا تھا۔لوک سبھا میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں بھارت کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس وقت بھارت میں وزیر اعظم نریندرمودی وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں ایس پی جی سکیورٹی فراہم کرتا ہے۔ بھارت کے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں ایس پی جی میں شامل 3 ہزار کمانڈوز کیلئے 592 کروڑ 55 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں