کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے کتنے پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے؟ چین نے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (سی پی پی) کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی طالبعلموں کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 3 پاکستانی طلبہ صحتمند ہوگئے ہیں۔ سفارتخانے کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ طلبہ گوانگ ڈونگ صوبے کے شینزن اور گوانگ ژو ہسپتالوں میں زیر علاج تھے جنہیں صحتمند ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ میں سے 4 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث پاکستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں