برطانیہ کے پاکستانی وزیر خزانہ کو ہٹا کر بھارتی شخص کو عہدے سے نواز دیا گیا

لندن ( سی پی پی) پاکستانی نژاد برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید نے وزیر اعظم بورس جانسن سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ان کی جگہ بھارتی نژاد رشی سوناک کو وزیر خزانہ بنادیا گیا ہے۔ بریگزٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کے دوران وزیر اعظم بورس جانسن نے مطالبہ کیا تھا کہ ساجد جاوید اپنی ٹیم کو فارغ کریں۔ ساجد جاوید نے وزیر اعظم کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے خود ہی استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ کوئی بھی خود دار وزیر ایسا کام نہیں کرے گا۔

ساجد جاوید کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے اگلے 4 ہفتے کے دوران بجٹ پیش کرنا تھا، وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنے والے ساجد جاوید کو بورس جانسن نے گزشتہ برس جولائی میں وزیر خزانہ بنایا تھا، ایسا کہا جارہا ہے کہ ساجد جاوید نے استعفیٰ وزیر اعظم بورس جانسن کے سینئر مشیر ڈومنک کمنز سے اختلافات کے باعث دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں