ثانیہ مرزا کے جوتوں اور ہینڈ بیگ کی قیمت کتنے لاکھ روپے ہے؟ جان کر کسی کے بھی ہوش اڑ جائیں

ممبئی ( سی پی پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا حال ہی میں ممبئی ایئر پورٹ پر کیجوئل لک میں نظر آئیں لیکن انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ جو اسیسریز اٹیچ کر رکھی تھیں ان کی قیمت لاکھوں روپے میں بنتی ہے۔
ثانیہ مرزا ممبئی ایئر پورٹ پر ہڈی اور جینز میں سفر کرتی ہوئی نظر آئیں، انہوں نے دھوپ کا چشمہ بھی لگا رکھا تھا۔ 33 سالہ ٹینس سٹار نے جو سنیکرز پہنے ہوئے تھے وہ ہائی اینڈ برانڈ گوچی کے تھے جن کی قیمت 1100 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار روپے) تھی۔

ثانیہ مرزا نے اپنی ایئر پورٹ لک کیلئے ہرمن ایولین 3 بیگ منتخب کیا جس کی قیمت 3 ہزار 375 ڈالر (تقریباً 5 لاکھ 21 ہزار روپے) ہے۔

ثانیہ مرزا کی اس ایئر پورٹ لک سے ان کے لباس کے اخراجات نکال دیے جائیں اور صرف جوتوں اور ہینڈ بیگ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے ان چیزوں پر ہی 6 لاکھ 91 ہزار روپے کا خرچہ کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں