ٹرمپ کا دورہ لیکن بھارت نے اس سے قبل کیا کام شروع کردیا؟ جان کر پاکستانیوں کیلئےیقین کرنا مشکل

احمدآباد( سی پی پی) بھارتی حکومت کی کوشش ہے کہ اس ماہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورے پر ان کی نظر بھارتی کی غربت اور کچی آبادی پر نہ پڑجائے اسی لیے شہر احمد آباد کی صفائی کی جارہی ہے اور کچی آبادی کے سامنے ایک طویل دیوار تعمیر کی جارہی ہے تاکہ صدر ٹرمپ کی نظر اس پر نہ پڑسکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب حکومتی افسران سے دیوار کے بارے میں پوچھا گیا تو حکام نے کہا کہ اس کی سیکیورٹی وجوہ ہیں ناکہ آبادی کو اوجھل رکھنے کے لیے دیوار اٹھائی جارہی ہے لیکن ٹھیکے دار نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ حکومتی چاہتی کہ جب صدر ٹرمپ یہاں سے گزریں تو ’’جھونپڑ پٹی‘‘ کسی کو نہ دکھائی دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں