کرکٹ کی تاریخ میں انہونی ہوگئی، پوری ٹیم 35رنز پر ڈھیر، نیا ریکارڈ بن گیا

کھٹمنڈو( سی پی پی) امریکی کرکٹ ٹیم نیپال کے خلاف ایک روزہ میچ میں صرف 35 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس نے میچ میں کم ترین اسکور کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ورلڈ کپ لیگ کے ون ڈے میچ میں نیپالی ٹیم نے امریکی کرکٹ ٹیم کو 50 اوورز کے میچ میں کم ترین اسکور پر آؤٹ کردیاجس کے بعد امریکی ٹیم ایک روزہ میچ میں کم ترین سکور کا ریکارڈ قائم کرنے والی زمبابوے کی ٹیم کے ساتھ شامل ہو گئی۔اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم ترین اسکور کا اعزاز زمبابوے کے پاس تھا، وہ ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے خلاف صرف 35 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں