مسلم دنیا کا مقبول ترین رہنما کون؟ گیلپ انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ سے پہلی بار آپ مکمل اتفاق کریں گے

اسلام آباد( سی پی پی)گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین رہنماوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار پائے ہیں جبکہ مجموعی درجہ بندی میں وہ دنیا کے پانچویں مقبول ترین سربراہ مملکت ہیں۔گیلپ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں مقبول ترین اور پسندیدہ ترین رہنما وں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر جرمن چانسلر اینگلا مرکل، دوسرے نمبر پر فرانسیسی صدر عمانویل میکخواں، تیسرے نمبر پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ، چوتھے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پانچویں نمبر پر ترک صدر طیب ایردوان ، چھٹے نمبر پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن جبکہ ساتویں نمبر پرچینی صدر شی جن پنگ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں