افغانستان کے مدرسے میں زوردار دھماکا، 5 طلبا جاں بحق

کابل(سی پی پی) افغانستان کے ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 طلبا جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ ایک دوسرے واقعے میں برفانی تودا گرنے سے 20 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ضلع دست آرچی میں واقع ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھماکے میں 5 طلبا جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور اُسے کلیئر قرار دیکر انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں