’نعیم الحق کے بنگلے پر قبضہ کرنے والوں سے ان کی موت کا۔۔۔‘سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد(ڈ سی پی پی)سینئر صحافی منصور آفاقی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کی زندگی میں ہی ان کے بنگلے پر قبضے کی جنگ شروع ہوگئی تھی اور انہیں علاج کا بہانہ بنا کر اسلام آباد سے کراچی اسی لئے ہی منتقل کیاگیاتھا کیونکہ قبضہ کرنے والوں سے ان کی موت کا انتظار نہیں ہورہا تھا۔سینئر صحافی منصور آفاقی نے روزنامہ جنگ میں لکھے گئے کالم میں کہا ہے کہ ’نعیم الحق وزیراعظم کے معاون خصوصی تھے، ان کاعہدہ وزیر مملکت کے برابر تھا۔ان کی رہائش گاہ منسٹر کالونی کے ہاو¿س نمبر 15میں تھی۔وہ ابھی زندہ تھے مگر ان کے بنگلے پر قبضے کی جنگ شروع ہو گئی تھی۔‘

انہوں نے لکھا’ڈاکٹرزنے بتا دیاتھاکہ وزیرمملکت چند دنوں کے مہمان ہیں۔جب بیماری نے شدت اختیارکی تھی تو ان کی ناقدری کا آغاز ہوا اور پھر روز بروز د ن بڑھتی چلی گئی۔ وہ کراچی نہیں جانا چاہتے تھے انہوں نے باقاعدہ وصیت کی تھی کہ مجھے اسلام آباد دفن کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں