سویرے سویرے شائقین کر کٹ کے لئے بری‌خبر ؛قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا کیوں کہ

لاہور(سی پی پی)پی ایس ایل فائیو کا تیسرا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے چارٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو لاہور میں شدید بارش کا امکان ہے جسکی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم میں جمعہ کے روز ہونے والا میچ متاثر ہوسکتا ہے . بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہو سکتا ہے .

واضع رہے کہ جمعہ کو پہلا میچ 3 بجے جبکہ دوسرا میچ 8 بجے کھیلا جائے گا، باقی دنوں میں میچز دوپہر 2 بجے اور شام 7 بجے کھیلے جائیں گے . ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی سی بی نے فیصلہ جمعہ کے احترام میں کیا ہے، تاکہ لوگ جمعہ پڑھ کر اسٹیڈیم کا رکھ کریں.دوسری جانب پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 میں ٹیموں کی کٹ پر نام اردو میں درج ہوگا.ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کٹ پر نام انگریزی اور اردو دونوں میں درج ہوگا، تاکہ کھلاڑیوں کی پہچان دنیا بھر میں ہوسکے. پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان “اردو” میں کمنٹری بھی نشر کی جائے گی.پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے مداحوں کو کھیل سے جوڑے رکھنے کے لیے ٹیلی ویژن میچ کی براہِ راست نشریات کے دوران انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں رواں تبصروں کا بھی اہتمام کیا ہے.‏اس حوالے سے رمیز راجہ، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے. سابق کھلاڑیوں پر مشتمل یہ کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں 5 اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں