”ان پاکستانیوں کی واپسی پاکستان کے لیے مسئلہ بن جائے گی“ چینی قونصل جنرل نے خبردار کردیا

کراچی(سی پی پی) چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا کو واپس نہ بلانے کا پاکستانی حکومت کا فیصلہ اچھا اقدام ہے، چین میں اس وقت 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن کی واپسی سے پاکستانی حکومت کے مسائل بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس سے کوئی پاکستانی طالب علم متاثر نہیں ہے، بیمار ہونے والے چار پاکستانی طلبہ ٹھیک ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوچکے ہیں، چینی حکومت کی موثر حکمت عملی کی بدولت مارچ کے اختتام تک کورونا وائرس کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس سے 2 ہزار اموات ہوئیں جب کہ 68 ہزار افراد متاثر ہیں، چین کورونا وائرس کو روکنے اور صنعتی پیداوار کو جاری رکھنے کے دو محاذوں پر کام کر رہا ہے، چین میں پاکستانی طلباءسمیت دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والے 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن کی واپسی حکومت پاکستان کے لیے مسائل بڑھانے کا باعث بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں