عمر اکمل کی بکی سے ملاقات کہاں ہوئی ، کھلاڑی نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اعتراف کر لیا

لاہور (سی پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا تھا جس کے بعد سے ہنگامہ سا برپا ہے تاہم اب کھلاڑی نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بکی سے ملاقات اور آفر کا اعتراف کر لیاہے ۔ سماءنیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ٹھوس انفارمیشن اور ثبوت موجود تھے جس کو سامنے رکھتے ہوئے عمر اکمل سے سوالات کیے گئے ۔ عمر اکمل نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نجی محفل میں گئے تھے جہاں ان کی بکی سے ملاقات ہوئی اور انہیں فکسنگ کی آفر کی گئی ۔ نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ ان کی کالز بھی ریکارڈ کی گئی جبکہ عمر اکمل کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی موجود تھے ، یہ معاملہ پرانا نہیں بلکہ حال ہی میں پیش آیا ہے جس کی اطلاع پی سی بی کو ملی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں