نیا یا پرانا، کون سا پاکستان زیادہ بہتر ہے؟ تازہ سروے میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ( سی پی پی) اینکر پرسن منصور علی خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک سروے کروایا گیا جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروام کے اینکر پرسن منصور علی خان نےایک سروے کرایا سروے میں سوال پوچھا گیا کہ عوام ان کے سوال پر اپنے رائے کا اظہار کریں کہ پرانا پاکستان جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اقتدار میں تھیں وہ بہتر ہے یا موجود پاکستان جس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے؟ سوال کے جواب میں عوام کی بڑی تعداد نے اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا دورباقی دو دور سے بہتر ہے ،عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔منصور علی خان کی جانب سے کرائے گئے سروے میں 61فیصد عوام نے عمران خان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں رائے دی جبکہ 39فیصد عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو بہترین کہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں