ٹک ٹاک سٹار قتل وجہ کیا بنی لاش کہاں سے ملی………..

ماسکو (سی پی پی ) 24 سالہ ٹک ٹاک ماڈل کو بوائے فرینڈ نے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں ٹک ٹاک بنانے والے ایک لڑکی کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے قتل کر دیا۔24 سالہ اکاتیرانا کراگلانوا جو اپنی اگلی سالگرہ منانے والی تھیں،کی لاش ایک سوٹ کیس میں ماسکو میں اُن کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔پولیس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں 33 سالہ شخص ٹک ٹاک سٹار کے قتل کا اعتراف کر رہے ہیں۔ ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کے قتل کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بے عزتی کرتی تھیں،مجھے جنسی اعتبار سے طعنے دیتی تھیں اور میرے معاشی حالات کا مذاق اڑاتی تھی۔ملزم نے مزید کہا کہ اکاتیرانا کراگلانوا کی گردن پر تیز دھار آلےسے پانچ مرتبہ حملہ کیا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئیں۔لاش کو سوٹ کیس میں ڈالنے کے بعد سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا کروں،جس پر میں نے سوٹ کیس کو وہیں چھوڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں