کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی نماز جنازہ کون سے معروف عالم دین پڑھائیں گے؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور( سی پی پی)کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی نماز جنازہ کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق امان اللہ خان کی نماز جنازہ آج پیراگون سٹی میں اداکی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ مولاناطارق جمیل پڑھائیں گےامان اللہ خان کی صاحبزادی نور امان اللہ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر بتایا ہے کہ ان کے والد کی نماز جنازہ آر بلاک میں بعد نماز عصر اداکی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں