محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(سی پی پی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ منگل سے ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوجائے گا، اور اس نئے سسٹم کے باعث بدھ سے جمعے تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال سے پیدا ہونے کسی بھی نقصان کے پیش نظر اقدامات کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے جمعے تک خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے، جب کہ پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں، اور سندھ کے چند علاقوں پر بھی نیا سسٹم اثر انداز ہوگا، کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں