بارشوں کا نیاسسٹم پاکستان میں داخل کہاں کہاں بارش ہو گی محمکہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(سی پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا جو کہ جمعہ تک رہے گا۔آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بارشوں کے نئے سسٹم سے سندھ کے چند علاقوں میں بھی بارش ہوگی تاہم کراچی کا موسم خشک ہی رہے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا موسم آج خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 19 تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، پشین،ژوب، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، سبی، کوہلو، زیارت اور قلات کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں