جہانگیر ترین نے اپنی ملز سے تیار ہونے والی چینی سستے داموں فراہم کرنے کی پیشکش کردی ،کتنی قیمت پر چینی فراہم کرنے کی آفر کی ؟بڑی خبر آگئی

اسلام آباد( سی پی پی)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو دیگر ملز کے مقابلے میں سستی چینی فراہم کرنے کی پیش کر دی۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے مطابق جہانگیر ترین نے چینی کی فراہمی سے متعلق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ چینی 67 روپے فی کلو کے رعائتی نرخوں پر دینے کی آفر کی ہے مگر میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس آفر کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔خط کے مطابق تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے اس آفر کا مقصد مجھے نوازنا ہے جو حقیقت کے برعکس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں