پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(سی پی پی) پاک فوج کے 37 بریگیڈئیر سطح کے افسران کو ترقی دے کر میجر جنرل تعینات کر دیا گیا، ترقی کی منظوری آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 37 بریگیڈئیرز کو ترقی دے کر میجر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر فہیم عامر، بریگیڈیئر راشد محمود، بریگیڈیئر عبدالمعید، بریگیڈیئر شاہد منظور، بریگیڈیئرمحمد عاطف منشا، بریگیڈیئر ارشد محمود شامل ہیں، بریگیڈیئر افتخار حسن چوہدری اور بریگیڈیئر محمد عمر بشیر سمیت دیگر کو بھی ترقی دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں