پی ایس ایل ملتوی کرنے کا اعلان، پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی لاہور قلندرز کے محمد حفیظ کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور (سی پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ نے پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار تو کیا ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ زندگیوں کی حفاظت سب سے پہلے ہے۔ محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل ملتوی کرنے کے اقدام کو ٹھیک فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ ایسا ہونے پر مجھے بہت افسوس ہے لیکن حفاظت سب سے پہلے ہیں اور سب کو ہی حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں