الیکس پیلز نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبروں کی تردید کردی

لاہور(سی پی پی) برطانوی کرکٹر الیکس پیلز نے کورونا وائرس مثبت آنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انگلش کرکٹر الیکس ہیلس نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا بند کردیں، یہ خطرناک رویہ ہے۔

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور معروف تجزیہ کار رمیز راجا نے کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے برطانوی کرکٹر الیکس ہیلز کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان میں کورونا وائرس مثبت آنے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں اسی حوالے سے نجی ٹی وی کے اینکرپرسن نے الیکس ہیلز کی تصویر کے ہمراہ گلف نیوز کا لنک بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خبر کی تصدیق ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں