کورونا وائرس سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں، ایرانی سرکاری ٹی وی

تہران(سی پی پی)ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کی صحافی ڈاکٹر افروز اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں سخت اقدامات نہیں اُٹھائے گئے اور عوام نے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر نہ رکھا تو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے منسلک صحافی ڈاکٹر افروز اسلامی نے ملک میں کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکومتی کاوشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہلک وائرس سے لاکھوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں