کورونا وائرس؛ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تمام سرگرمیاں معطل کردی

ہوبارٹین (سی پی پی)کورونا وائرس کے پیشِ نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔کمیونٹی کرکٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کلب اور اسکول کرکٹ کے علاوہ کرکٹ پروگرامز اور ٹریننگ بھی روک دی گئی ہے، دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنا دورہ نیوزی لینڈ ملتوی کردیا ہے، کیویز گزشتہ ہفتے دورہ سٹریلیا ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے،اب کینگروز بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے نہیں جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں