کورونا وبا پر ناقص انتظامات ؛ عالمی ادارہ صحت نے ایشیائی ممالک کو خبردار کردیا

سان فرانسسكو(سی پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا سے نبرد آزما ہونے کے لیے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو ناقص انتظامات پر خبردار کرتے ہوئے ان ممالک کو زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی سربراہ ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے ان ممالک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک بالخصوص جنوب مشرقی خطے کے ممالک کو تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کا مقابلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں