پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑی وعملہ کورونا سے کلیئر قرار

لاہور(سی پی پی) پی سی بی نے تمام 128 کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے17مارچ کو پی ایس ایل 2020 میں شریک کُل 128 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس آج پی سی بی کو موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی جب کہ ملتان سلطانز کی جانب سے16 مارچ کو کروائے گئے کورونا وائرس کے تمام 17 ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں