کوروناکے مشکوک مریض نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی واقعہ کب اور کہاں پیش ……………

نئی دہلی ( سی پی پی) کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اب آسٹریلیا سے بھارت واپس آنے والے شخص نے سردرد کی شکایت کے بعد الگ وارڈ میں داخل کیے جانے پر کورونا کے شبہ میں ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی ، مریض کو بدھ کی رات نو بجے ہسپتال داخل کیاگیاتھا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مشتبہ مریض نے صفدر جنگ ہسپتال دہلی میں خودکشی کی، دہلی پولیس کو ملنے والی اطلاع کے مطابق مریض نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگائی ۔ کورونا وائرس کے شک میں اسے بدھ کی رات 9بجے ہسپتال داخل کیاگیا تھا ، وہ آسٹریلوی دارلحکومت سڈنی سے انڈیا آیا تھا اور سردرد کی شکایت کررہاتھا، اسی شکایت پر ہی اسے ایئرپورٹ حکام کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرہسپتال لائے جسے فوری طورپر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیاتھا۔

ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ اس کے سیمپل لے کر ٹیسٹنگ کیلئے بھجوادیئے گئے اور رپورٹ آنا باقی ہے تاہم مبینہ طورپر اس نے آئسولیشن وارڈ کا دروازہ کھولا اور ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود گیا۔

ض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں