کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات، ڈینگی کو قابو کرنے والے شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

لندن ( سی پی پی) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حکومت سے ملک میں لاک ڈاﺅن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت فی الفور لاک ڈاون کی تیاریاں کرے، عوام کےلئے خوراک کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔ کرونا وائرس کی خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی ، چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کرونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقدامات کی تاخیر کی صورت میں بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا، تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں