کورونا وائرس فیشن: بلغاریہ میں دیدہ زیب ماسک فروخت ہونے لگے

صوفیہ(سی پی پی) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے بلغاریہ کی ایک کمپنی نے خوبصورت ڈیزائن سے دیدہ زیب ایسے ماسک تیار کیے ہیں جن پر بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جانوروں کی اشکال بھی پرنٹ کی گئی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ میں سماجی کاموں کے لیے مشہور ایک کمپنی نے کورونا وائرس کیخلاف عالمی جنگ میں حصہ ڈالتے ہوئے ایسے ماسک تیار کیے ہیں جو دیدہ زیب ڈیزائن سے مزین ہیں اور جن پر جانوروں کی اشکال بھی پرنٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں