بالی ووڈ کے مشہور ادا کار کو گرفتار کرلیا گیا وجہ کیا بنی

ممبئی (سی پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کیلئے بات کرنے پر گرفتار کرلیا۔اداکار اعجاز خان نے ہفتہ کے روز فیس بک پر لائیو سیشن میں مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی تھی۔ اعجاز خان نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر کوئی چیونٹی بھی مرتی ہے تو اس کا ذمہ دار مسلمان ہے، اگر کوئی ہاتھی مرے تو بھی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد کی جاتی ہے، اگر دلی میں زلزلہ آجائے تو اس کا الزام بھی مسلمانوں پر دھر دیا جاتا ہے، یعنی بھارت میں ہر چیز کا ذمہ دار مسلمان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔
ممبئی پولیس نے اعجاز خان کے اس لائیو ویڈیو سیشن کو نفرت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور انہیں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں