رمیز راجہ کا پی سی بی سے بڑا مطالبہ

لاہور (سی پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آسٹریلیا اور بھارت کی مثال دی ہے جو خالی سٹیڈیمز میں پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کرانے پر غور کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ ”ہم سب جانتے ہیں کہ کورونا وائرس نے کاروباری زندگی روک دیا ہے اور جب تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہو جاتی، اسے صرف سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ پاکستان معیشت چلانے کیلئے انڈسٹریز کھول رہا ہے اور کوئی بھی ملک لاک ڈاﺅن میں نہیں رہ سکتا کیونکہ یہ ایک تباہی ہو گی، اور میرا ماننا ہے کہ کرکٹ انڈسٹری کو بھی کھولنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں