ماہ رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے روزے دارو ں کوخوشخبری سنا دی

اسلام آباد(سی پی پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔ آئندہ ہفتے بادل چھائے رہنے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں آندھیوں سمیت بارش کا امکان ہے جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 سینٹی گریڈ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے آخری ہفتے میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، تاہم آدھا رمضان اچھے موسم میں گزرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں