ملائیشیا میں دو روز قبل گرفتار ہونے والے درجنوں پاکستا نی اب کس حالت میں ہیں

کوالالمپور(سی پی پی)ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور کے معروف مینارہ سٹی ون میں ایمیگریشن آپریشن کے نتیجہ میں درجنوں پاکستانیوں سمیت چھ سو غیر ملکی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔ملائیشین حکام نے ان تارکین وطن کو ان کے اہلخانہ کے ساتھ گرفتار کرکے حراستی مراکز میں بند کردیا تھا۔تازہ اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد میں 89 پاکستانی شہری بھی شامل تھے جن میں سے 45 کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد رہا کردیا گیاہے جبکہ دیگر چوالیس افراد ابھی بھی حراست میں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں