تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت۔۔!! پورا برطانیہ اللہ اکبر کی صداؤں گونج اٹھا

لندن (سی پی پی ) برطانیہ میں تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی . تفصیلات کے مطابق دنیا میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے،برطانیہ میں اب تک کورونا سے ہزاروں ہلاکتیں ہو چکی ہیں تاہم ایسے میں وہاں مقیم مسلمانوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے . برطانیہ میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی ہے.برطانیہ کی فضائیں اذان کی آواز سے معطر ہو گئی.برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی ہے.اس سے قبل لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت نہیں تھی.لاوڈ اسپیکر پر اذان دی گئیتو برطانیہ کی فضائیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھیں.قبل ازیں بتایا گیا کہ برطانیہ میں کورونا سے مسلمانوں کی کم اموات ہو رہی ہیں.مسلم برطانیہ کی کمیونٹی کے افراد کی تعداد کے حساب سے نسبتا کم اموات کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ دن میں پانچ مرتبہ وضو کرنے کے بعد یہ وائرس سے محفوظ ہیں.19 اپریل کو جاری ہونے والے ڈیٹا کے بعد مزید پندرہ پاکستانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر کر جان کی بازی ہار چکے ہیں.برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 19 ہزار سے افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن پانچویں ہفتے میں داخل ہوچکا ہے،جس کے دوران لوگوں کو صرف انتہائی ضروری کام کی اجازت دی گئی ہے.برطانوی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق برطانوی مسلم کمیونٹی میں کورونا وائرس کے کم پھیلاؤ کی وجہ دن میں پانچ بار وضو کی عادت کا بڑا کردار ہے. نماز سے پہلے وضو کرنے کا مسلم عمل برطانوی مسلم کمیونٹیز میں کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں