ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رضوان کورونا کا شکار

پشاور (سی پی پی) ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رضوان کورونا کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹر رضوان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ کرایا تھا۔ ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا خود کو ہاسٹل کے کمرے میں آئسولیٹ کیا ہے، 2 روز سے بخار اور جسم میں درد محسوس ہو رہا تھا۔ خیبرپختونخوامیں اب تک 130 سے زائد ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں