ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا حکومت سے بڑا مطالبہ

لاہور (سی پی پی) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آٹا چینی چوروں نے اپنے ڈاکے پر پردہ ڈالنے کے لئے حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا ہوا ہے، ‎منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزام میں حمزہ شہباز 50 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں، ‎جھوٹے مقدمے میں حکومت کے پاس کوئی گواہ ہے نہ ہی شواہد دستیاب ہیں، ‎بدعنوانی اور کرپشن کا ایک روپیہ برآمد نہیں ہوا لیکن حمزہ شہباز قید ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں