وزیر اطلاعات کا اپوزیشن کو تگڑا جواب

لاہور(سی پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے، اگر آپ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لمبی لمبی پریس کانفرنسیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ کے پاس کوئی قانونی دفاع نہیں۔ سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔ وزیراعظم کے فیصلوں کا محور پاکستان کے عوام،ان کی زندگیوں کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں